جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن ، مختلف کارروائیوں میں 08 ملزمان گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 17:11

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ بغدادالجدید اور تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03 ملزمان عابد شاہ، عاشق اور سکندر خطیب کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے85 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔

اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے 02 ملزمان شہزاد خالق اور تنویر احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1670 گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ صدر احمد پور شرقیہ ، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ قائم پور پولیس نے 03 ملزمان شان، صداقت علی اور فہیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02 عدد پسٹل 30 بور اور 01 عدد کاربین 12 بور برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :