حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی غیر معمولی موسمی صورتحال سے کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 17:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی غیر معمولی موسمی صورتحال سے کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر صاحبزادہ ذوالفقار عالم کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیف آفیسر انجم بلال خان ، سٹیٹ آفیسر قمر عباس ،میونسل کارپوریشن کے تمام شعبہ جات کے افسران سمیت لوئر چھتر سے تعلق رکھنے والے میونسپل کونسلر ملک عنایت بھی موجود تھے۔

اجلاس میں میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر غور و خوص کیا گیا، جس میں آفیسران اور جملہ شعبہ جات کے حکام نے اپنی تجاویز پیش کیں ۔ اجلاس سے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ ذوالفقار عالم نے کہا کہ میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی کی ہدایت کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، جس سے شہریوں کو صفائی ستھراماحول میسر آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اپنے اہداف کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ، محدود وسائل میں رہتے ہوئے دارالحکومت کے مسائل سے حل کرنے کیلئے ہر دم کوشاں ہے ، صاحبزادہ ذوالفقار عالم نے عید کی تعطیلات کے دوران میونسپل کارپوریشن کے افسران اور عملہ کی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے قابل ستائش اقدامات پر ملازمین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین مشینری جذبہ کے تحت عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ میونسپل کارپوریشن پر عوام کا اعتماد بحال رہے ۔اجلاس میں فائر بریگیڈ کے عملہ کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آتشزدگی پر بروقت قابو پانے کے اقدام پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :