نو تقرر شدہ معلمین قرآن کی تقرریاں خالصتاً میرٹ پر کی گئی ہیں، ترجمان مشیر حکومت آزاد کشمیر برائے محکمہ سروسز و جنرل ایڈ منسٹریشن

جمعہ 19 اپریل 2024 17:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ترجمان مشیر حکومت آزاد کشمیر برائے محکمہ سروسز و جنرل ایڈ منسٹریشن نے وضاحت کی ہے کہ نو تقرر شدہ معلمین قرآن کی تقرریاں خالصتاً میرٹ پر کی گئی ہیں، مشیر حکومت آزاد کشمیر کا ان تقریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کی طرف سے وزیر اعظم کے خلاف من گھڑت بیان بازی بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کی جانب سے مشیر حکومت نثارہ عباسی کے خلاف دیئے گئے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے ان دور حکومت میں محکمہ لوکل گورنمنٹ میں ترقیاتی سکیموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی اور ان کے عزیز و اقرباء کی فوج بدوں میرٹ بھرتی کی گئی۔ ان غیر قانونی بھرتیوں کی تفصیلات جلد پبلک کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ وزیر تعلیم (سکولز) اور ان کی ٹیم نے دباؤ کے باوجود میرٹ پر معلمین قرآن کی تقرریاں کیں جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔