چوآ خالصہ میں نامعلوم چوروں نے ایک ہی دن میں 10 بکریاں چوری کرلیں

جمعہ 19 اپریل 2024 18:10

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) کلرسیداں کے نواحی علاقے چوآ خالصہ میں نامعلوم چوروں نے ایک ہی دن میں 10 بکریاں چوری کرلیں۔

(جاری ہے)

چوآخالصہ کے رہائشی بکری پال افراد نے بتایا کہ بکریاں گھر کے قریب کھیتوں میں تھیں کہ دن کے وقت نامعلوم چوروں نے بکریاں چوری کرلی مالکان کے مطابق چوری ہونے والی بکریوں کی تعداد 10 ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔پولیس تھانہ کلرسیداں نے مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کاروائی شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :