مشیراطلاعات بیرسٹرڈاکٹرسیف کی حافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 19 اپریل 2024 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے حافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کے امیر بننے کے بعد پاکستانی سیاست میں مثبت تبدیلی آئے گی،امیر جماعت اسلامی موثر آواز بن عوام کی حقیقی ترجمانی کریں گے۔