چاند بی بی ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے مستحق خاندانوں کی 13 بچیوں کی شادیاں کرائی گئیں

جمعہ 19 اپریل 2024 18:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) اوکاڑہ کے قصبہ حویلی لکھا میں چاند بی بی ویلفئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی سماجی تنظیم چاند بی بی ویلفئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تیرہ دلہنیں پیا گھر سدھار گئی۔

(جاری ہے)

میاں معین خان وٹو ممبر قومی اسمبلی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر زیشان حنیف اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر میکن ڈی ایس پی سرکل دیپالپور زولفقار علی وریا میاں نورالامین وٹو ممبر صوبائی اسمبلی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری کی بھرپور شرکت معزز مہمانوں نے اجتماعی شادیوں میں شرکت کرنے والی بچیوں کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا ۔