صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2024 18:39

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال،ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ اور کنٹریکٹرز موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ23 اپریل تک تمام موڈیولر تھیٹرز فعال ہونے کی پوری امید ہے،موڈیولر تھیٹرز کے مکمل فعال ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 15سے 20 سرجریز کی صلاحیت بڑھ جائے گی،موجودہ تیار شدہ موڈیولر تھیٹر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال پہلی کامیاب سرجری بھی کر چکے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پورے پاکستان سے مریض بہتر علاج و معالجہ کی سہولیات حاصل کرنے آتے ہیں۔صوبائی وزیرصحت نے کنٹریکٹرز کو باقی موڈیولر تھیٹرز کو آئندہ منگل تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔