ساہیوال،مسجد کے باہر پتھر پر نصب اسماء مبارکہ کی بے حرمتی پر زمیندار گرفتار

جمعرات 2 مئی 2024 17:44

ساہیوال،مسجد کے باہر پتھر پر نصب اسماء مبارکہ کی بے حرمتی پر زمیندار ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) نواحی چک 160نو ایل میں مسجد تاجدار مدینہ کے باہر پتھر پر نصب اسماء مبارکہ کی توڑ پھوڑ کرنے اور بے حرمتی کا معاملہ۔ پولیس نے ملزم چوہدری محمد ارشاد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم نے فجر کے وقت اسماء مبارکہ کی توڑ پھوڑ کی جس پر دیہاتیوں نے شدید احتجاج کیا تو پولیس حرکت میں آ گئی۔پولیس غازی آباد نے اے ایس آئی عبدالمجید کی مدعیت میں مقدمہ298اے ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کو حراست میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :