میں نے خود کو عوامی رفاہی و فلاحی خدمات کے لئے وقف کر رکھا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

جمعرات 2 مئی 2024 17:30

میں نے خود کو عوامی رفاہی و  فلاحی خدمات کے لئے وقف کر رکھا ہے،  ڈاکٹر ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے والدین ،مرحوم بھائی ملک سجاد حیدر اعوان کی روح کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں سالانہ ختم پاک کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی ہے ۔تقریب میں علماء اکرام ، قراء عظام، نعت خواں حضرات ، عوام الناس نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود کو عوامی رفاہی و فلاحی خدمات کے لئے وقف کر رکھا ہے، انکی والدہ مرحومہ شریفاں بی بی کے نام سے منسوب ہسپتال میں سارا سال غریب نادار مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے صدقہ جاریہ کی نیت سے خدمت کا سلسلہ جاری ہے ، جسے وہ مزید وسعت و فرغ دیکر بے لوث بنی نوع اِنسان کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید اکرم رضا بغدادی نے کہا کہ نیک اولاد کے اعمال صالحہ کا ثواب والدین کے لئے جنت الفردوس میں اعلی مقام کا سبب بنتا ہے ، نیک صالح اولاد بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج جس وسیع پیمانے پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے انتظامات کئے ، اللہ تعالیٰ اسے شرف قبولیت عطا فرمائے۔ ختم قرآن پاک، دعائے خیر اور مغفرت کے بعد خیرات اور لنگر تقسیم کیاگیا ہے۔