خیرپور پولیس کی کارروائی ، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 18:39

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) خیرپور پولیس نے منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان خیرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن انور علی ابڑو اور انچارج 15 مدد گار محمد یوسف ناریجو اور اس کی ٹیم نے تھانہ بی سیکشن کی حدود میں کارروائی کی جس میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم صدام پہلپوٹو کو گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے 16 بوتلیں شراب برآمد کی گئی ہیں ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے ،ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :