ڈسٹرکٹ بار سکھر کے سالا نہ انتخابات 20 اپریل کو ہوں گے

جمعہ 19 اپریل 2024 18:56

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے سالانہ انتخابات 20 اپریل بروز ہفتہ کو ہوں گے ۔ انتخابی عمل صدر ، نائب صدر، جنرل سیکرٹری ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ہوگا کیونکہ باقی عہدیدار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں جن میں شہباز حفیظ (لائبرری سکٹری )، فیصل شمس (جوائنٹ سکیریٹری ) اور ایاز شیخ (خزانچی ) شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

صدر کے لئے پروگریسو پینل کے سید نوید احمد شاہ امیدوار ہیں ، نوجوان سینئر قانوندان سید ظفر احمد شاہ ان کے مد مقابل امیدوار ہیں ۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر پروگریسو پینل کے سندر خان چاچڑ میدان میں ہیں جبکہ فرمان علی راجپوت ان کے مد مقابل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :