چنیوٹ میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے17روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

جمعہ 19 اپریل 2024 19:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) چنیوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے 17روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے17زخمی افراد کو ریسکیو کیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں مردوں کی تعداد11جبکہ خواتین کی تعداد6ہے، ان17زخمی افراد میں سے12افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد موقع پر ہی فارغ کردیا گیا جبکہ5شدید زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :