وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ

ڈی جی وائلڈلائف کی جانب سے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے خصوصی مراسلہ ارسال

جمعہ 19 اپریل 2024 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پنجاب میں وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈی جی وائلڈلائف مدثرریاض ملک کی جانب سے وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں کو عملدرآمد کے لئے خصوصی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں کاغذ اور کپڑے کے تھیلے استعمال کریں، تمام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں۔

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو پلاسٹک آلودگی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کریں، پلاسٹک مصنوعات کا نعم البدل استعمال کریں، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کا عنصر اجاگر کیاجائے، وائلڈلائف افسران حکام بالا کی ہدایات پر من وعن عمل کریں۔مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ تمام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں پلاسٹک آلودگی کے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :