اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا بنیادی مرکز صحت کا اچانک دورہ، ڈاکٹر ، ڈسپنسر سمیت 9 ملازمین غیر حاضر

جمعہ 19 اپریل 2024 19:50

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے بنیادی مرکز صحت چک نمبر136 دس آر پر اچانک چھاپہ مارا، ڈاکٹر ، ڈسپنسر سمیت 9 ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر جبکہ 4 ملازمین حاضر پائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکز صحت چک نمبر 136 دس آر سے متعلق خبروں کی مسلسل اشاعت کے بعد ڈی سی خانیوال کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عادل عمر اچانک بنیادی مرکز صحت پہنچے تو موقع پر صرف4 ملازم حاضر پائے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر نے بتایا کہ غیر حاضر ملازمین ودیگر معاملات کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کو بھیج دوں گا ، بنیادی مرکز صحت میں بی پی اور الٹرا سائونڈ تک نہیں کیا جاتا ، درجہ چہارم کے ملازمین کو میڈیسن دینے پر رکھا ہوا تھا اور بائیو میٹرک سسٹم میں بھی گڑبڑ کی ہوئی ہے، 24 گھنٹے چلنے والے ہسپتال میں عوام کو صحت کی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ شہریوں نے ایڈیشنل سیکرٹری سائوتھ پنجاب ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کے کنویئر چوہدری افتخار نذیر ممبر قومی اسمبلی ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سی ای او ہیلتھ خانیوال اور ڈی ایچ او خانیوال سے مطالبہ کیا ھے کہ بنیادی مرکز صحت میں عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔