شاہ محمود قریشی کے بیٹے ایم این اے زین قریشی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) شاہ محمود قریشی کے بیٹے ایم این اے زین قریشی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کے بیٹے ایم این اے زین قریشی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی دوران سماعت چیف کمشنر اسلام آباد ،آئی جی اسلام آباد ، چاروں صوبوں کے آئی جیز اور ایف آئی اے سے بھی رپورٹ طلب کر لی گئی عدالت نے زین قریشی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے عدالت نے استفسار کیا کہ آپکی درخواست پر اعتراض ہے کہ دوسرے صوبوں سے یہ ہائیکورٹ کیسے رپورٹ مانگ سکتی ہے،عدالت نے ریمارکس دیے ہم یہاں سے باقی صوبوں کو ہدایات کیسے دیں وکیل علی بخاری نے عدالت نے دلائل دیے کہ اسی ہائیکورٹ سے عمر ایوب کیس میں سارے صوبوں سے رپورٹ منگوائی گئی تھی،عدالت نے استفسار کیا عمر ایوب کیس کی کس بینچ نے سماعت کی تھی ،وکیل نے کہا عمر ایوب کیس میں چیف جسٹس نے سماعت کی تھی،عدالت نے ریمارکس دیے آپ اٴْس آرڈر کاپی جمع کروادیں ، ہم نوٹس کر رہے ہیں ،تفصیلات مانگ لیتے ہیں آپکے علم میں ہے دوسرے صوبوں میں کوئی مقدمہ درج ہے،عدالت کی زین قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ طلب ، سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔