نئی نویلی دولہن سمیت نوسر بازاوور سیز پاکستانی سادہ لوح محنت کش سے 6لاکھ 80ہزار نقدی، زیورات لے اڑے

جمعہ 19 اپریل 2024 21:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) نوسر بازوں نے اوورسیز پاکستانی اور محنت کش کو6لاکھ80ہزار روپے کی نقدی اور زیورات سے محروم کر دیا۔ مقدمات درج۔ دو ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

کینال ویو کالونی کے بیوپاری محمد ارشد نے وورسیز پاکستانی عبدالواسیع کے لیے بھینس کی خریداری سنپا ل خاندان سے رابطہ کر کے بھینس کا سودا کیا تومرتضیٰ ، منظور احمد اور ایک خاتون نے بھینس دکھا کر چار لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا سوداکیا اور ملزم4لاکھ روپے کی نقدی لے کر رفو چکر ہو گئے۔

چک39بارہ ایل میں نوسر بازوں نے محمد آصف کی شادی پیر محل سندھیلیا نوالی کی اقراء شہزادی سے بارات منگوا کرنکاح کے بعد رخصتی کر دی لیکن دولہن او ر اس کے نوسر بازساتھی سہاگ رات کو 50ہزار روپے نقدی ، دو لاکھ30ہزار روپے کے زیورات اورپارچات لے کرفرار ہو گئے۔ پولیس غلہ منڈی اور صدرچیچہ وطنی نے دو مقدمات379اور420ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :