اوکاڑہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیامستحق خاندانوں کی 13 بچیوں کی شادیاںکرائی گئیں

جمعہ 19 اپریل 2024 21:37

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) اوکاڑہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیامستحق خاندانوں کی 13 بچیوں کی شادیاںکرائی گئیں۔تقریب کا اہتمام چاند بی بی ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے کیا گیا۔سیاسی،سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ حویلی لکھا میں چاند بی بی ویلفئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی سماجی تنظیم چاند بی بی ویلفئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اج تیرہ دلہنیں پیا گھر سدھار گئی میاں معین خان وٹو ممبر قومی اسمبلی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر زیشان حنیف اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر میکن ڈی ایس پی سرکل دیپالپورذوالفقار علی وریا میاں نورالامین وٹو ممبر صوبائی اسمبلی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری کی بھرپور شرکت معزز مہمانوں نے اجتماعی شادیوں میں شرکت کرنے والی بچیوں کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا چاند بی بی ویلفئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کا اہتمام نجی ہوٹل الجنت گرینڈ مارکی میں کیا گیا جس میں شہر بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور ممبر قومی اسمبلی ممبر صوبائی اسمبلی ڈی ایس پی دیپالپور سمیت علاقہ معززین نے خصوصی شرکت کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مکمل جہیز پیکج کے ساتھ ساتھ انے والے باراتیوں معزز مہمانوں اور علاقہ معززین کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا اجتماعی شادیوں کی تقریب میں تقریبا پندرہ سو سے زائد افراد نے شرکت کی چاند بی بی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے بانی دیوان شاہزیب احمد کا کہنا تھا کہ اللہ کی رضا کے لیے مستحق اور غریب خاندانوں کی بچیوں کے لیے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں غریب بچیوں کے لئے شادیاں کرائی گئیں خدمت خلق کا تسلسل اسی طرح جاری و ساری رہے گا فلاحی کاموں کے لیے چاند بی بی ویلفئر فاؤنڈین ہمہ وقت خدمت کے لیے پیش پیش رہے گی چاند بی بی ویلیفئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں مکمل جہیز اور تمام تر اخراجات کیے جاتے ہیں اجتماعی شادیوں میں انے والے تمام معززین نے بچیوں کے سر پر سایہ شفقت رکھا اور ان کی نہایت عزت کے ساتھ رخصتی کی گئی۔

(جاری ہے)

جس پر دلہا اور دلہن کے گھر والوں نے چاند بی بی ویلفئر فاؤنڈیشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خوب محبتیں بکھیری #