اووربلنگ: لیسکو کے 9 افسران نے عبوری ضمانتیں کروا لیں

جمعہ 19 اپریل 2024 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) لیسکو باغبانپورہ ڈویژن سے متعلقہ لیسکو کے 9افسران نے سینٹرل جج کی عدالت سے اپنی عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں جبکہ عدالت نے تمام ملزمان کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان افسران پر لیسکو کے 32000 بجلی صارفین کو اووربلنگ کی مد میں 87لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کے زریعے ان سے کروڑوں روپے وصول کیے جانے کا الزام ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عبوری ضمانتیں کروانے والوں میں تمام ملزمان ایس ڈی او عہدے کے افسران ہیں جو باغبانپورہ ڈویژن کی مختلف سب ڈویژنوں میں تعینات ہیں جبکہ ایف آئی اے باغبانپورہ ڈویژن کے ایکسئین رب یار کو پہلے ہی گرفتار کر چکا ہے

متعلقہ عنوان :