ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

جمعہ 19 اپریل 2024 21:41

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا2لاکھ50ہزار700روپے کا ہو گیا اسی طرح 429روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت2لاکھ14ہزار935روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں5ڈالر کے اضافے سے فی اون سونا2400ڈالرکا ہو گیا ۔#

متعلقہ عنوان :