رشتہ سے انکار: چھریاں مار کر لڑکی کو زخمی کردیا

جمعہ 19 اپریل 2024 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ہسپتال میں کام کرنے والی نرس پر نوجوان نے چھریوں سے حملہ کردیا ۔پولیس کے مطابق رشتے سے انکار پر لڑکے نے منگیتر کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

لڑکی کاہنہ ہسپتال ڈیوٹی سے گھر جا رہی تھی کہ ملزم نے حملہ کیا۔22سالہ لڑکی ہما کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم نے منگنی ٹوٹنے کے رنج پر لڑکی کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا۔پولیس نے ملزم نعیم کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :