ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انسداد اسمگلنگ کا بڑا آپریشن

-سگریٹس، بیٹل نٹس، کپڑا، سولرپینلز، ٹائرز، یوریا کھاد اور الیکٹرانکس کا سامان برآمد ، ضبط شدہ اشیاء کو 46 ٹرکوں اور 3 کنٹینرز کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے ، ضبط شدہ اشیائ کی مالیت تقریباً دس بلین روپے لگائی گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:11

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انسداد اسمگلنگ کا بڑا آپریشن، سگریٹس، بیٹل نٹس، کپڑا، سولرپینلز، ٹائرز، یوریا کھاد اور الیکٹرانکس کا سامان برآمد ، ضبط شدہ اشیائ کو 46 ٹرکوں اور 3 کنٹینرز کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے ، ضبط شدہ اشیائ کی مالیت تقریباً دس بلین روپے لگائی گئی ۔

(جاری ہے)

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انسداد اسمگلنگ کا بڑا آپریشن کیا گیا ، یہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر ضلع مستونگ میں واقع غیر قانونی اسمگلنگ کی اشیائ کے خفیہ گودام پر کیا گیا، ان اشیائ میں سگریٹس، بیٹل نٹس، کپڑا، سولرپینلز، ٹائرز، یوریا کھاد اور الیکٹرانکس کا سامان شامل تھا، ضبط شدہ اشیائ کو 46 ٹرکوں اور 3 کنٹینرز کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے کیا گیا، ضبط شدہ اشیائ کی مالیت تقریباً دس بلین روپے لگائی گئی ہے، جو کہ انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کی سب سے بڑی ضبطی ہے۔ اس سے پہلے تین بلین روپے کے ضبطی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :