پاکستان کے روایتی کھانوں کا ملک میں سیاحت کی صنعت کے فروغ میں اہم کردار

جمعہ 19 اپریل 2024 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان کے روایتی کھانوں نے ملک میں سیاحت کی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیاہے، پاکستان کے شاندار قدرتی مناظر کے ساتھ ساتھ اس کے اعلیٰ معیار کے کھانے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے کشش کا کام کرتے ہیں۔ اے پی پی سےگفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ملک کے شاندار قدرتی مناظر جیسے بلند و بالاپہاڑی چوٹیاں، ریگستان، برف سے ڈھکی وادیاں اورحسین نظاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اعلیٰ معیار کے کھانےمقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں ۔

انہوں نے بین الاقوامی سیاحتی میلوں کے ذریعے کھانوں کی مزید مارکیٹنگ کی ضرورت پر زور دیا جس کا مقصد غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کا رخ کرنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ ملک کے کھانوں کو متعارف کرانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شیف دنیا بھر میں ہوٹل اور ریستوران قائم کرکے اپنے فن کی بدولت پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں،پاکستانی کھانوں میں وہ ذائقہ اور کشش موجود ہے جو اندورن و بیرون ملک سیاحوں کو متوجہ کر سکتے ہیں اور اس میں سب سے اہم کردار ہمارے تربیت یافتہ شیفس کا ہو سکتا ہے۔

عہدیدار نے اس شعبے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موہن جودڑو میں ایک خاتون نے نہ صرف روایتی پاکستانی کھانوں سے بیرون ملک سیاحوں کو متوجہ کر رہی ہے بلکہ انہیں آمدنی کا ایک معقول ذریعہ فراہم کرنے کے لئے فوڈ اسٹال لگایا ہے، خوراک کے شعبے میں خواتین کی شرکت میں اضافہ سے نہ صرف ملازمتیں پیدا ہوں گی بلکہ انہیں معاشی طور پر بھی بااختیار بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :