ایران نے اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید کردی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:29

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ایران نے اسرائیل کے میزائل حملے کی امریکی رپورٹوں کی تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ اصفہان شہر میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا، دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شے کو نشانہ بنانے کی تھیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سینئر کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رات کے وقت ہونے والے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے کہا ہے کہ میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں، اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔ اس سے قبل امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل حملہ کیا ہے، اسرائیلی میزائل ایرانی شہر اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگا۔ دوسری جانب عالمی جوہری ایجنسی نے بھی کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، صورتحال کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔