وزیر زراعت میجر )ر(سجاد برکوال کو زرعی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہائیڈرو پانک سسٹم کے جدید منصوبے کے متعلق بریفنگ

جمعہ 19 اپریل 2024 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر )ر(سجاد برکوال کو زرعی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہائیڈرو پانک سسٹم کے جدید منصوبے کے متعلق پشاور میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی خورشید خٹک ڈائریکٹر جنرل واٹر اینڈ سائل کنزرویشن محمد یاسین خان وزیر اور ہائیڈرو پانک کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نظیف اللہ اوردیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پرڈاکٹر نظیف اللہ نے مذکورہ منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہائیڈرو پانک سسٹم صوبے کے جنوبی اضلاع کے بارانی علاقوں کے لیے دور جدید کی زرعی ٹیکنالوجی کے عین مطابق ایک ایسا سسٹم ہے جو زراعت کے میدان میں انقلاب برپا کر سکتا ہے اس منصوبے کے ذریعے نوجوانوں کو زمینداری کے لیے راغب کیا جا سکتا ہے اور زراعت کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے بریفنگ میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ زراعت کی ترقی کے لئے جدید مشینری اور نئے طریقوں کو استعمال میں لایا جائے انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر نظیف اللہ کے زرعی شعبہ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت غور و خوص مذکورہ منصوبہ کو عملی شکل دینے کے لئے اپنی کوشش کرے گی ۔