ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے گھارو میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 22:44

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو نے اسسٹنٹ کمشنر آفیس گھارو میں کھلی کچہری منعقد کرکے تعلقہ میرپور ساکرو کے کھاتیداروں کی زمینوں کے ری کنسٹرکشن رکارڈ آف رائٹس و دیگر درپیش عوامی مسائل سن کر درخواستیں وصول کیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن کھاتیداروں کے ری کنسٹرکشن رکارڈ آف رائٹس کے متعلق پہلے سے ہی کلیم جمع اور رپورٹس مکمل ہیں ان کے جوڈیشل آرڈر 15 دن کے اندر جاری کئے جائیں گے اور جنہوں نے اپنے کلیم ابھی جمع کئے ہیں ان کے بھی ایک ماہ کے اندر جوڈیشل آرڈر جاری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن کھاتیداروں نے اپنی زمینوں کے کاغذات نہیں بنوائے وہ جلد اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں کلیم داخل کریں تاکہ ری کنسٹرکشن رکارڈ آف رائٹس کا کام شروع کیا جا سکے۔ کھلی کچہری میں شرکاء نے پینے کے پانی، نکاسی آب، بجلی، صحت، تعلیم، سڑکوں و دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے متعلق مختلف شکایات اور درپیش مسائل پیش کئے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر و دیگر متعلقہ افسران کو موقع پر ہی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔#

متعلقہ عنوان :