تھانہ نیو پنڈ کی حدود سے نامعلوم چورموٹر سائیکل لے اڑے

جمعہ 19 اپریل 2024 22:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) تھانہ نیو پنڈ کی حدود سے نامعلوم چورموٹر سائیکل لے اڑے تفصیلات کیمطابق تھانہ نیو پنڈ سکھر پر بنام محمد ندیم ولد محمد ادریس مغل سکنہ اقراء ہائی اسکول نیو پنڈ سکھر نے اطلاع دی کے میری نیو پنڈ پھاٹک پر لکڑی کی دکان ہیجہاں پر میں نے اپنی موٹر سائیکل ہونڈا CD70 نمبر SNH-0409 ماڈل 2021 رنگ لال کھڑی کی نامعلوم چور چوری کر کے فرار ہو گیا پولیس نے رپورٹ درج کرکے چوروں و مسروقہ موٹر سائیکل کی تلاش شروع کردی ہے۔#

متعلقہ عنوان :