ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا

جمعہ 19 اپریل 2024 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق کسٹمز اہلکار18 اپریل کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے شہید کئے گئے تھے۔ ایف بی آر کے مطابق چیرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ کے ممبران اور افسران کی تعزیتی ریفرنس میں شریک ہوئے ۔ ایف بی آر کے مطابق چیئرمین ایف بی آر، ممبرز اور افسران نے شہدا کی لازوال قربانی کو سراہا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی۔

متعلقہ عنوان :