سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج

جمعہ 19 اپریل 2024 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سوئی سدرن گیس نے کراچی کی پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران گیس چوری کے الزام میں فیکٹری مالک محمد یاسین کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی، ملزم پرچوری شدہ گیس لوڈ کے حساب سے کلیم عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان سوئی سدرن گیس کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملزم سروس لائن کے ذریعے براہ راست لاکھوں روپے مالیت کی گیس چوری کرکے استعمال کر رہا تھا،پیراڈائز بیکرز ایک ہزار740مکعب فٹ ، گھنٹہ استعمال کر رہی تھی، گیس چوری میں استعمال ہونے والا پائپ اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق گیس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے چھاپہ مار کارروائیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :