سی پی او ملتان کی جانب سے پولیس ملازمین کی اپیلیں سننے کےلئے اردل روم کا انعقاد ،متعدد پولیس ملازمین کی سزائیں معاف کردیں

جمعہ 19 اپریل 2024 22:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سی پی او ملتان کی جانب سے جمعہ کے روز پولیس ملازمین کی اپیلیں سننے کےلئے اردل روم کا انعقاد کیا گیاجس میں متعدد پولیس ملازمین کی سزائیں معاف کردی گئیں ۔ اردل روم میں مجموعی طور پر 12پولیس ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی۔

(جاری ہے)

06ملازمین کی سزاؤں میں کمی اور 04 ملازمین کی اپیلیں منظور کرلی گئیں جبکہ02ملازمین کی اپیلوں کو مسترد کر دیا گیا ۔اس موقع پر سی پی او ملتان صادق علی نے کہا کہ محکمانہ احتساب کے بغیر کارکردگی کو اس طرح بہتر نہیں کیا جاسکتا جس کی عوام توقع کرتے ہیں۔انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض محنت، ذمہ داری اور ایمانداری سے انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :