کوئٹہ سے جج کی گاڑی چرانے والے دو ڈاکو پشین سے گرفتار، مستروقہ گاڑی برآمد

جمعہ 19 اپریل 2024 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) کوئٹہ سے جج کی گاڑی چرانے والے دو ڈاکو پشین سے گرفتار، مستروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

لیویز حکا م کے مطابق کوئٹہ سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی چوری ہونے کے بعد ملزمان کی پشین کی جانب فرار ہونے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں ناکہ بندی کی گئی اس دوران یارو کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈاکوئوں نے لیویز ناکہ پر فائرنگ شروع کردی لیویز نے جوابی فائرنگ کے بعد ڈاکو نعمان اور اسکے ساتھی عامر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی ہے ، گرفتار افراد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون اور نواں کلی سے بتایا جاتا ہے مزید کاروائی جاری ہے