ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2024 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا ایوننگ اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں روٹی ونان کی مقررہ قیمت پر فروخت اور وزن یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیااورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہوٹلز وتندوروں کی مسلسل انسپکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قیمت ایپ پنجاب اور ٹال فری نمبر پر موصولہ صارفین کی اوورچارجنگ سے متعلقہ شکایات کا بھی ازالہ کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اوورچارجنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثنا ضلع بھر میں روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے انسپکشن کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں تندوروں وہوٹلز پر 100 گرام وزنی روٹی 15 روپے اور 120 گرام نان کی 20 روپے کے حساب سے مقرر کی گئی قیمتوں اور وزن کو چیک کرتے ہوئے گرانفروشوں کو جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

ڈی او انڈسٹریزمحمدعرفان،چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو، ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس،تحصلیداررانا عرفان سمیت دیگر افسران نے قیمتوں کو چیک کیا۔جبکہ شہر بھر کو تجاوزات مافیا سے پاک کرنے کی مہم کا تسلسل جاری ہے۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی ہدایات پرمیونسپل کار پو ر یشن کا عملہ متحرک اورآٹھ بازاروں وچوک گھنٹہ گھر،ریگل روڈاوردیگر علاقوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن لے کردکانوں کے باہر اور شاہرات پر تجاوز شدہ بڑی مقدار میں سامان ضبط کرلیا گیا۔

چیف آفیسر محمد زبیر وٹو نے بتایا کہ متعدد بار اعلانات اور وارننگ کے باوجود قائم تجاوزات کا صفایاکرایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کو ستھرابنانے کے تحت تجاوزات کے خلاف میگا اپریشن جاری رہے گا۔دکاندار تجاوزات قائم کرنے سے باز رہیں۔خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی اورتجاوزات مافیا کو جڑ سے ختم کرکے شاہرات کو ستھرابنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :