کیپٹن( ر)طاہر ایوب ڈی آئی جی ہزارہ تعینات

جمعہ 19 اپریل 2024 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے کیپٹن( ر)طاہر ایوب کو ڈی آئی جی ہزارہ تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گریڈ بیس کے سینئر پولیس آفیسر کیپٹن( ر)طاہر ایوب کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختونخوا کو نیا ڈی آئی جی ہزارہ تعینات کر دیا گیا ہےاسی طرح گریڈ اٹھارہ کے آفیسر ایس پی سی ٹی ڈی کوہستان مختیار احمد کو ڈی پی او اپر کوہستان اور گریڈ اٹھارہ کے آفیسر ڈاکٹر محمد عمر ایس پی سرکل کینٹ ایبٹ آباد کو ڈی پی او لوہر کوہستان تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :