۱تعلیمی اداروں میں مارکیٹکی ضروریات کے مطابق مضامین متعارف کرانا چا ہتے ہیں، صوبائی وزیر میناخان آفریدی

:ای ٹرانسفر پالیسی سے کالجز میں اساتذہ کی کمی سمیت رانگ پوسٹنگ کا تدارک بھی ہوجائیگا ، صوبائی وزیر کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

ہ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نی کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلیے تمام ممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور تعلیمی اداروں میں ایسے مضامین متعارف کرنے جارہے ہیں جو مارکیٹ اورینٹیڈ ہو ں اور جسکی مارکیٹ کو ضرورت بھی ہو اس سے نہ صرف جدید دور کے تعلیمی نظام کے تقاضے پورے ہونگے بلکہ بہت بڑی حد تک بیروزگای پر قابو بھی پایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لڑکو کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعلیم کو عام کرنا اور گرلز کالجز کو معیاری تعلیم کے ساتھ تمام تر سہولیات مہیا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وہ جمعہ کے روز ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں پشاور کے مختلف گرلز ڈگری کالجز کو درپیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ارشدخان، ایڈیشنل سیکرٹری، باچاخان گرلز ڈگری کالج، سٹی گرلز ڈگری کالج، حیات آباد کالج، فرنٹیر کالج کے پرنسپلز سمیت محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو کالجز کے پرنسپل نے گرلز کالجز کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جبکہ کالجز کے بی ایس پروگرامز اور مختلف ڈسپلن میں سٹوڈنٹس کی اینرولمنٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر کو گرلزڈگری کالجز میں سٹاف کی کمی سے بھی آگاہ کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گرلز کالجز میں اساتذہ کی کمی کیلیے ایسا طریقہ کار بنایا جائے کہ جو فیمیل ٹیچر سپیشل چھٹی پر چلی جائے تو اس کالج کی پرنسپل کو اختیار دیاجائے کہ وہ پیپل فنڈ سے کسی ٹیچر کی خدمات کو فوری پر حاصل کرے انہوں نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی زیرغور ہے مذکورہ پالیسی متعارف ہونے سے کالجز میں اساتذہ کی کمی سمیت رانگ پوسٹنگ کا تدارک ہوجائیگا انہوں نے مذید کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بہتری لانے کیلیے اصلاحات کمیٹی بنائی ہے جو تمام تعلیمی اداروں کی ڈیٹا کو اکٹھا کریگی اس ڈیٹا کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کرینگے اور عملی اقدامات اٹھائینگے صوبائی وزیر میناخان آفریدی نے پرنسپلز کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ معیاری تعلیم کی فروغ میں اپنا کردار ادا کریں اور اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے جبکہ نئے آئیڈیاز پر بھی کام کیا جائے کیونکہ سٹوڈنٹس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔