لاڑکانہ میں پولیو مہم کی کامیابی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر کی پولیو ٹیموں کا ہدایت

جمعہ 19 اپریل 2024 20:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ شرجیل نور چنا نے محکمہ صحت کے حکام کو سخت ہدایات دی ہیں کہ لاڑکانہ ضلع میں 29 اپریل سے 6 مئی تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال ڈپٹی کمشنر آفس لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکام نے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو پولیو مہم کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں نقشوں اور چارٹس کے ذریعے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوسی سطح پر پولیو ٹیموں کا تقرر کیا جائے اور ان کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور پولیو کے قطرے پلانے کا مقررہ ہدف ہر صورت مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اے پی آئی ٹیمیں ہمارے ساتھ تعاون کریں اور کچھ یو سی ایس سیکرٹریز جو گزشتہ مہم کے دوران شامل نہیں تھے ، ان پر پابندی عائد کی جائے اور سکولوں میں ہونے والے امتحانات کے بعد پولیو مہم کے بارے میں آگاہی پروگرام بھی شروع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :