سوات ، نان بائیوں نے حکومت کی جانب سے 100گرام کی روٹی کی قیمت15روپے مقررکرنے کا فیصلہ ہوامیں اڑادیا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سوات میں نان بائیوں نے حکومت کی جانب سے 100گرام کی روٹی کی قیمت15روپے مقررکرنے کا فیصلہ ہوامیں اڑادیا ہے اوربدستور روٹی کی قیمت 20روپے وصول کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے پورے صوبے میں 100گرام کی روٹی کی قیمت15روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ حکمنامہ جاری کیا مگر نان بائیوں نے اس حکمنامے کو بھی ہوامیں اڑادیا ہے اور بدستور 20روپے میں 90سے 100گرام تک کی روٹی فروخت کررہے ہیں ۔ نانبائیوں کا کہنا ہے کہ پہلے آٹے کا ریٹ کم کرکے مختص کیا جائے اس کے بعد ہمیں ریٹ دیا جائے انہوں نے کہاکہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :