سوات ،بارش کا پانی کھیتوں اور آبادی میں داخل ہونے لگا،لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی

جمعہ 19 اپریل 2024 20:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سوات میں بارشوں کے دوران دریائے سوات کے بہاؤمیں اضافہ ہوتے ہی پانی کھیتوں اور آبادی میں داخل ہونے لگا،قریبی آبادی کے لوگوں نے مکانات کو خالی کرنا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

مسلسل بارشوں کے بعد دریائے سوات کے بہاؤمیں غیر معمولی اضافہ ہوگیا اور ملک آباد کے مقام پر حفاظتی پشتے اور بند ٹوٹنے سے دریا کے پانی نے اپنا رخ تبدیل کردیا ہے اور دریاکا پانی کھیتوں اور آبادی کی طرف بڑھنے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔ ملک آباد اورٹانگئی سمیت دریاکے کنارے آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیںاورمکینوں نے حکومت سے ہنگامی بنیادوں پرپانی کا رخ موڑنے کے لئے ا قدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :