پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا وضاحتی بیان

جمعہ 19 اپریل 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تبدیلی یا قائم مقام ڈی جی کے عہدے کا چارج دیئے جانے کے حوالے سے ادارے کی جانب سے کسی قسم کی خبر اور ٹکرز جاری نہیں کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تبدیلی یا قائم مقام ڈی جی کے عہدے کا چارج دیئے جانے کے حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے کسی قسم کی نیوز اور ٹکرز جاری نہیں کئے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام صحافی دوست نوٹ فرما لیں ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تبدیلی وفاقی حکومت کا معاملہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :