وفاقی محتسب کے حکم پر نوشکی کے رہائشی ریٹائرڈ ملازم کو 6 لاکھ روپے کا ریلیف دلوا دیا گیا ، ماہانہ پنشن شروع

جمعہ 19 اپریل 2024 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں نوشکی کے رہائشی درخواست گزار ریٹائرڈ ملازم نے درخواست دائر کی تھی کے وہ ریٹائرڈ ملازم ہے انکا پینشن انہیں نہیں مل رہا تھا۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ دفتر سے رابطہ کیا اور دفتر کے چکر لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کئیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کی پینشن کی رقم جو 6 لاکھ روپے بقایاجات انہیں ادا کئے جائیں اور ماہانہ ینشن بھی شروع کیا جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے 6 لاکھ روپے کی رقم ان کو ادا کردی اور ماہانہ پینشن بھی شروع کروا دی گئی۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :