ضلعی انتظامیہ پشاور کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 48 دکاندار گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، کم وزن روٹی فروخت کرنے اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور نے یونیورسٹی روڈ، جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، رنگ روڈ، کوہاٹ روڈ، اندرون شہر بازاروں اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔

کارروائیوں کے دوران گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 48 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 27 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔ ان گرفتار دکانداروں میں قصاب، نانبائی، سبزی و پھل فروش اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :