وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس ترجمان

جمعہ 19 اپریل 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق فائر بریگیڈ و آگ بجھانے والی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ترجمان کے مطابق آگ لگنے سے تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جناح ایونیو پر ٹریفک کےلیے متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے ۔