وزارت تعلیم نے وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بجٹ بنانے کے اختیارات سونپ دیئے

جمعہ 19 اپریل 2024 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ای ڈی) کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بااختیار بنانے کیلئے وزارت تعلیم نے پرنسپل اکاؤنٹ آفیسر کے طور پر بجٹ کے اختیارات بھی انہیں منتقل کر دیئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایجوکیشن نے اس سلسلہ میں وفاقی نظامت تعلیمات کو احکامات جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس اقدام سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹرز کے اختیارات بھی پرنسپلز کو منتقل کردئیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :