ایف آئی اے اور واپڈا کی مشترکہ ٹیم کی کارروائی، درجنوں غیر منظور شدہ ٹاؤنوں میں واپڈا کی جانب سے لگائے گئے کنکشن بجلی کاٹ دیئے

جمعہ 19 اپریل 2024 21:25

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ایف آئی اے اور واپڈا کی مشترکہ ٹیم نے بھلوال کے الریاض گارڈن خیابان الحسن ٹاؤن ،النواز ویلی ،جوئیہ ٹاؤن ،ظفر بلاک ،دعاسٹی اور سلیمانپورہ اور مختار کالونی کی نئی آبادی سمیت درجنوں غیر منظور شدہ ٹاؤنوں میں واپڈا کی جانب سے لگائے گئے کنکشن بجلی کاٹ دیئے ہیں،مساجد اور مدارس کی بجلی بھی منقطع کردی گئی ھے جس کیخلاف ان ٹاؤنوں کے رہائشیوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈا افسران کے خلاف نعرہ بازی کی اور کنکشن فوری بحال کرنے اور کنکشن بحال نہ کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

متاثرہ افراد نے کہا کہ انہیں کنکشن حاصل کئے کئی کئی سال گزر گئے واپڈا اہلکاروں نے ہزاروں روپے رشوت لے کر کنکشن لگائے اب انکے کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں جو ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی دادرسی ممکن بنائی جائے۔ایکسیئن واپڈا محمد اطہر نے میڈیا نمائندوں سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے اور واپڈا کی مشترکہ ٹیم کی غیر قانونی ٹاؤنوں میں لگائے گئے بجلی کنکشن کے خلاف کارروائی کے دوران کاٹے گئے ہیںجن ٹاؤنوں میں بجلی چل رھی تھی وہ منظور نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کنکشن جن واپڈا ملازمین کی منظوری سے لگے انکے اور جنہوں نے لگوائے انکے خلاف مقدمات درج ہونگے جس نے جو جرم کیا ھے وہ اسکی سزا بھگتے گا،میں کسی کے غلط کام کی صفائی نہیں دونگا۔

متعلقہ عنوان :