kپشین کا جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا، سردار عبدالرحیم خلجی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام کی صوبائی کونسل کے رکن اور چاغی میں خلجی قبائل کے سربراہ سردار عبدالرحیم خلجی نے کہا ہے کہ آج سرزمین پشین پر قائد جمعیت کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص رخشاں ڈویژن بالعموم بلوچستان بھر کے کارکنان قائد کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے سرزمین پشین کارخ کریںانہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے جیالے موسم کی سردی اور بارانی ہواؤں کی سوچ کو بالائے طاق رکھ کر قائد جمعیت کیلئے کوئٹہ شہر کو پرچم نبوی سے سجاکر قائد کا استقبال کریں جن قوتوں نے قائد اور جمعیت کے ابابیلوں کو ملکی اداروں سے باہر پھینکنے کی کوشش کی جمعیت کی ابابیل اس بات کو پشین میں ثابت کریں گے کہ عوامی اسمبلی کسے کہتے ہیں عوامی اسمبلی میں قائد جمعیت خلائی مخلوق کے ساتھ طبل جنگ بجائیں گے کارکنان سربکفن ہوکر سرزمین پشین کا رخ کریں اللہ تعالیٰ آپ سب کے سفر کو آسان فرمائے اور سرزمین پشین میں آنے والے تمام شرکاء کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین