Wکوئٹہ چمن شاہراہ احتجاجاً دو مقامات پر بند

جمعہ 19 اپریل 2024 22:25

٪ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) کوئٹہ چمن شاہراہ قلعہ عبداللہ میں مخالف فریقوں نے احتجاجاً دو مقامات پر بند کر رکھی ہے گزشتہ شب جنگل پیر علی زئی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 3افراد کی ہلاکت کے بعد ایک فریق نے قبائلی مشر ملا کاکوزئی اور انکے بیٹوں پر ایف آئی آر درج کیا جس کے خلاف ملا کاکوزئی کے حامیوں نے قلعہ عبداللہ کراس کے مقام پر شاہراہ بند کردی اور قبائلی رہنما کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ دوسرے فریق نے جنگل پیر علی زی لیویز تھانہ کے سامنے تین ڈیڈ باڈیز رکھ کر واقعے میں۔

(جاری ہے)

ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرہے ہیں اس وقت قومی شاہراہ میں سینکڑوں مسافر گاڈیاں پھنسی ہوئی ہے لیکن انتظامیہ غائب ہی