انسداد منشیات فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 9 کارروائیوں میں 39 کلو منشیات برآمد ، 7 ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9 کارروائیوں میں 39 کلو منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5 کلو افیون برآمد کر لی۔

راولپنڈی میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 14 گرام ویڈ برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں دوکی سے 16 کلو افیون برآمد کر لی۔ اسی طرح سکھر ہائی وے کے قریب دو خواتین سے 9 کلو چرس برآمد کر لی۔آئی جے پی روڈ راولپنڈی میں خاتون سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔جناح کالونی فیصل آباد کے قریب ملزم سے 2.5 کلو چرس برآمد کی گئی ، تین میلا چوک اٹک میں ملزم سے 1.5 کلو چرس برآمد ہوئی۔اسی طرح پشاور میں ملزم سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ زیرو پوائنٹ قصور کے قریب ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔