ملتان میں ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں کے دوران 271افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

ہفتہ 20 اپریل 2024 13:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ملتان میں ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 274ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر271 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں263، شجاع آباد میں8اور جلال پور پیر والا میں تین ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد68ہے،ملتان شہر میں 67 اور جلال پور پیر والا میں ایک حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 164میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 157،شجاع آباد میں چھ اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔آٹھ کرائم اور22متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 271افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 264،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں دو افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :