ملتان ویسٹ میجمنٹ کمپنی کا حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں آپریشن کلین اپ جاری

ہفتہ 20 اپریل 2024 14:36

جاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ملتان ویسٹ میجمنٹ کمپنی کی جانب سے حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں آپریشن کلین اپ جاری ہے،شہر بھر کےسیوریج نالوں اور شاہراہوں سے نکاسی آب کیلئے کوڑا کرکٹ اٹھایا جا رہا،جدید ترین ویکیوم سویپر کے ذریعے کیچڑ اور گردو غبار کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی۔اس سلسلہ میں ملتان ویسٹ میجمنٹ کمپنی کے صفائی عملہ نے ہفتہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا اور صفائی ستھرائی کی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے جاری صفائی مہم کا معائنہ کیا۔اس دوران شاہد یعقوب نے بارش کیوجہ سے نشیبی علاقوں میں فوری صفائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اندرون شہر کی سڑکوں، گلیوں کے علاوہ اہم شاہراہوں ،بائپاسز، مرکزی چوکوں، چوراہوں کی مینول اور مکینیکل سویپنگ کی جائے،شہر بھر کی سیوریج نالیوں(اوپن ڈرینز)کی خصوصی طور پر ڈی سلٹنگ کی جائے تاکہ آئندہ بارش کے دوران گلیوں، بازاروں میں بارش کا پانی جمع نہ ہو سکے۔

سی ای او ایم ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے بازاروں اور رہائشی علاقوں میں نئے کنٹینرز و ڈسٹ بن نصب کرنے سے ویسٹ کولیکشن میں اضافہ ہوا ہے،بروقت کنٹینرز اور ڈسٹ بن کو خالی کیا جا رہا،شہری صفائی کی شکایت کنٹرول روم نمبر 1139 پر درج کراسکتے ہیں۔