متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی

ہفتہ 20 اپریل 2024 14:57

متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئی ہے۔عرب نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین سمیت تین فلپائنی باشندے اورایک مقامی شہری شامل ہے۔امارات کی ریاست راس الخیمہ میں سیلابی ریلے میں گاڑی کے بہہ جانے سے 70 سالہ اماراتی شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدان گلوبل وارمنگ کو امارات اور عمان میں طوفانی بارش جیسے شدید موسمی واقعات کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر اور منگل کو بھی بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔یاد رہے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے بیشتر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا تھا۔طوفانی بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر آپریشن معطل رہا تھا اس کے علاوہ بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث دبئی کی مرکزی سڑک شیخ زاید روڈ سمیت مختلف شاہراہوں کو بند کر دیا گیا تھا۔