موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:04

موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (کل ) اتوار کے روز صبح چھ بجے بحال ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کی جانب سے مینٹی ننس کے باعث رجسٹریشن سسٹم 19 اپریل شام 8:00 بجے بند کیا گیا تھا۔پی ٹی اے نے ڈیوائس کی شناخت اور اسمگل شدہ موبائل فونز کو بلاک کرنے کے لیے رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :