مورگاہ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار ، ملزم سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکل برآمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم رمضان منیر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکل برآمد ہوئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :